ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران سے خطرہ ، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجود رہیں گے:امریکہ

واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرے کے باعث مشرق وسطی میں ہزاروں امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی نائب پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں حال ہی میں تعینات کئے گئے ہزاروں امریکی فوجی خطے میں موجود اس وقت موجود رہیں گے جب تک ضرورت رہے گی۔

شام یا عراق میں امریکی فوجیوں یا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے خلاف ایرانی خطرات میں کمی سے متعلق سوال کے جواب میں پریس سیکرٹری نے کہا کہ ہم گذشتہ ہفتوں سے ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی)کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ جب تک ایرانی خطرہ تبدیل نہیں ہو جاتا امریکی فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

امریکا نے رواں ماہ کے اوائل میں خطے میں اضافی فوجی اور دفاعی سازوسامان بھیجا تھا اور وہ پہلے سے اعلان کردہ تعیناتی کا حصہ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں