English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یکم ستمبر کو پیٹرول 10 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان

crisis

اسلام آباد: یکم ستمبر سے ملک  میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پہلے سے آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلز  سے پریشان عوام پر نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔  مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات یکم ستمبر سے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے  سے یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں حتمی منظوری وزارت خزانہ، نگراں وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی۔

واضح رہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے اضافے کی تجویز ہے جب کہ  مٹی کے تیل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کے لیے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے