اسلام آباد:نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ ایک حساس معاملہ ہے، یہ نہیں معلوم کہ سائفر معاملے میں گرفتار افراد کے خلاف کارروائی نئے ایکٹ کے تحت ہورہی ہے یا پرانے۔
نگراں وزیر داخلہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت جیل میں ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر جیل میں ٹرائل کا فیصلہ کیا، ماضی میں بھی جیل میں ٹرائل ہوتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کے ٹویٹ کے باوجود ایکٹ قانون بن چکا ہے، اس قانون کا مقصد پاکستان کے خلاف منظم سازش کو روکنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اب تک ملزم ہیں۔

