لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا موقف ہے کہ سنگل بنچ نیب کیسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے نظرثانی اپیل میں چیف جسٹس سے استدعا کی جائے گی کہ پرویز الہی کا کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کریں،خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو دوپہر دو بجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

