English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ الیکشن 90دن میں ہی کرانے پڑیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ آرٹیکل 51 میں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی اجلاس کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے