ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ:قذافی اسٹیڈیم کے  راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے

لاہور:ایشیا کپ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں جس کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم آنے جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کر دیئے گئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم آنے جانے والے راستوں کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا، اسٹیڈیم جانے کے لئے صرف لبرٹی گول چکر والے گیٹ سے سخت چیکنگ کے بعد جانے کی اجازت ہے۔

سکیورٹی کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، میڈیا کے نمائندوں اور متعلقہ افراد کو ضروری جانچ پڑتال کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

 سکیورٹی کے لئے قذافی اسٹیڈیم آنے جانے والے راستوں پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں،قذافی اسٹیڈیم کے اطراف آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں