ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا یوکرین کومتنازع ٹینک شکن گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم پر مبنی متنازعہ ٹینک شکن (armour-piercing) گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے یوکرین کو ٹینک شکن ڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایسا بارود فائر کرنے کیلئے امریکی ساختہ ابرامز ٹینک بھی یوکرین بھجوائے جائیں گے۔ 

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو 240 سے 375 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی امداد فراہم کی جائے گی تاہم پیکج کا حتمی فیصلہ صدر بائیڈن کریں گے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کیا گیا تھا تاہم امریکا کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ اسلحہ یوکرین بھیجا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ ڈیپلیٹڈ یورینیم اسلحہ پر تحفظات کے باعث ہمیشہ سے متنازع رہا ہے، عالمی اتحاد اس کے استعمال کو کالعدم قرار دے چکے ہیں کیونکہ یہ ریڈیو ایکٹو ہوتا ہے اور سانس کے ذریعے اس کی خاک انسان کے جسم میں داخل ہونے سے یہ کینسر اور پیدائش میں نقص جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں