ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی نے کبھی بی استعمار کی غلامی کو قبول نہیں کیا،  راشد نسیم

حیدر آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی 82سال سے جدوجہد کر رہی ہے، وہ اقتدار میں کیوںنہیں آئی جب کہ حقیقتاً یہ سوال ہونا چاہیے کہ جو لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے ملک پر قابض ہیں انھوں نے ملک و قوم کی کیا خدمت کی؟

راشد نسیم نے کہا کہ   گزشتہ تمام حکومتوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی کا طوق اپنے اور قوم کی گردنوں میں ڈالا، یہی نتیجہ ہے کہ آج ہر شہری پریشان ہے، مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کو استعمار کی غلامی کا اجر ملا۔ آج ان پارٹیوں کے لیڈران جائدادیں، فیملیز باہر ہیں اور ان کا اقتدار میں رہنے کا واحد مقصد کرپشن اور لوٹ مار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں