ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا ایئر چائنا کے اشتراک سے 16 شہروں  میں پروازیں شروع کرنے کااعلان

بیجنگ: پی آئی اے نے ایئرچائناکے اشتراک سے پاکستان اورچین کے سولہ شہروں کے درمیان براستہ بیجنگ پروازیں شروع کرنے کااعلان کیاہے۔

 بیجنگ میں خدمات کے شعبے میں چین کے عالمی تجارتی میلے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے کنٹری منیجربلال افضل نے کہاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاکر مسافرچین کے سولہ شہروں سے اسلا م آباد کاسفرکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اس وقت ہراتوارکواسلام آباد سے بیجنگ اوربیجنگ سے اسلام آباد ہفتہ وارصرف ایک پروازچلارہاہے مگر دونوں ممالک کے درمیان ایک نئی براہ راست پرواز شروع کرنے کامنصوبہ پرکام کررہاہے۔

کنٹری منیجرنے کہاکہ پی آئی اے پاکستان اورچین کے درمیان پروازوں پربتیس فیصد رعایت فراہم کرتاہے اور اکانومی کلاس میں اسی کلوگرام اورایگزیکٹواکانومی میں سوکلوگرام سامان بلامعاوضہ لے جانے کی سہولت فراہم کرتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں