ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمسن ملازمہ تشدد کیس؛ سول جج کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد: کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ کی ضمانت منظور ہوگئی۔ عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج  محمد ہارون نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کرنے کے کیس میں سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سول جج کی اہلیہ  سومیہ عاصم کی رضوانہ پر تشدد کے کیس میں  ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کررکھی تھی، جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں