ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کِم جونگ ان صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے رواں ماہ روس جائیں گے

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کِم جونگ ان رواں مہینے بکتربند ٹرین میں روس کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما روس کو جدید ہتھیاروں کی سپلائی سے متعلق بات چیت کریں گے۔

دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے مقام کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکیں، اس حوالے سے دونوں ممالک نے اب تک کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا۔

شمالی کوریا کے صدر ایسے وقت میں روس کا دورہ کرنے جارہے ہیں جب امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں پر مذاکرات ہورہے ہیں۔اس سے قبل روس بھی کہہ چکا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ قریبی فوجی تعلقات کا خواہاں ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں