English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلیے 15رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

القمر

ممبئی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نے اپنے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا،ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی سکواڈ کا حصہ ہیں،ورلڈ کپ کے لیے شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے