لاہور: ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے لاہور میں افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں سری لنکانے 166 رنز بنا لیے جبکہ 3 بلے باز پوئلین واپس لوٹ گئے۔
میچ کے آغاز میں سری لنکا بلے بازوں جلد بازی کا مظاہرہ کیا جبکہ افغان بولروں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 66 رنز پر 3 کھلاڑیوں کو پوئلین کی راہ دکھائی ۔
سری لنکا کے بلے باز مینڈس نے جارہانہ انداز اپناتے ہو ئے 64 گندوں پر 63 رنز بنالیے جبکہ اسالانکا نے 35 گیندوں پر 28 رنز بناتے ہوئے کریز پر موجود ہیں ۔
افغانستان کو اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے اور سری لنکا کے خرچ پر گروپ بی سے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے بڑے مارجن سے جیتنے کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش پہلے ہی گروپ سے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت نے گروپ اے سے سپر فور میں اپنی جگہیں بک کر لی ہیں۔
ٹیمیں:
افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی
سری لنکا: داسن شاناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا، متھیشا پاتھیرانا
امپائرز: آصف یعقوب (PAK) اور کرس گیفانی (NZL)
ٹی وی امپائر: لینگٹن روسری (ZIM)
میچ ریفری: ڈیوڈ بون (AUS)
