English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم دفاعِ پاکستان کل روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائیگا

القمر

اسلام آباد:  یوم دفاع پاکستان کل 6 ستمبر بروز بدھ کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا۔

یوم دفاع کےسلسلے میں وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات، گلگت و بلتستان، چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گی۔

یوم دفاع 6 ستمبر کی صبح کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اوراستحکام کے لئے خصوصی دعائوں سے ہوگا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کی تقاریب انعقاد پذیر ہوں گی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے