ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مجرم چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد:سابق وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کانتیجہ ہے تاہم اس کامجرم پی ٹی آئی کاچیئرمین ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہاکہ  عمران خان نے خودکشی کے دعوے پربھی یوٹرن لے کرعوام دشمن معاہدے کئے ہم اگرمعاہدوں پرعمل نہ کرتے توپاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا، 2018میں پی ٹی آئی کاجوپروجیکٹ پیش کیاگیاآج پوری قوم مشکلات کاشکارہے۔

انہوں نے کہاکہ  قوم کواُس سے اوراُسے لانے والوں سے سوال کرناچاہئے کہ معیشت کابیڑہ کس نے غرق کیا؟ موجودہ حالات میں صاحب حیثیت لوگوں کوغریب طبقہ کے لئے اخلاقی طورپرکرداراداکرناچاہئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں