English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابراعظم اور شاداب آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

القمر

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے، کپتان  بابر اعظم اور آل رائونڈر شاداب خان کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان سے سیریز اور نیپال کے خلاف ایشیا کپ میچ کی کارکردگی پر نامزد کیا گیا،ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف بابر اعظم نے 131گیندوں پر 151رنز کی اننگز کھیلی۔ 

شاداب خان نے اس میچ میں 6.4اوورز میں 27رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا،ایوارڈ ملنے کی صورت میں بابر تیسری مرتبہ ایوارڈ جیتیں گے۔

اس کے علاوہ مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی نامزد ہوئے ہیں،پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب فینز کے ووٹ اور ووٹنگ اکیڈمی کی آرا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے