English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود اور سازشوں میں مصروف ہیں، محمد جاوید قصوری

القمر

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہ ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے،ان عقائد کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل اور قانون کی ہرشق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ  ہر طرح کے غیر ملکی دباؤ اور اندرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا۔ آئین اور قانون موجود ہے لیکن حکومت کی چشم پوشی کی وجہ سے آج بھی قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود ہیں جس کی وجہ سے آئے روز نئی سازشیں نئے انداز میں ظاہر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  حکومت ان کی سازشو ں پرفوری طور پر فیصلہ کن اقدامات اٹھائے، قادیانیت، اسلام کے خلاف سازش اور اعلانیہ بغاوت ہے۔ صلحائے اُمت اور علمائو مشائخ نے متحد ہو کر ان باطل عقائد کی بیخ کنی کے لئے ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔7ستمبر 1974 کا دن ہماری قومی اور ملی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  ختم ِنبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے۔قادیانی آج بھی اسلام کے قلعہ میں نقب لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے تمام نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، تمام حکومتیں قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہی ہیں۔سابقہ اور موجودہ حکومت کے وعدوں اعلانات اور نعروں کے باوجود تاحال قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ قادیانیوں نے کبھی بھی ختم نبوت کی شق کو نہیں مانا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے