English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف کی ڈالر  کے حوالے سے ایک اور شرط پوری

القمر

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ڈالر کے حوالے سے ایک اور شرط پوری کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ڈالر کی غیرقانونی نقل و حمل روک کر اور دیگر اقدامات کرتے ہوئے اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو 1.25 فی صد رکھنے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی۔

آئی ایم ایف کی شرط پر فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے اور انٹر بینک میں 305 روپے کا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 332 روپے پر آگیا ہے، حالیہ کچھ روز کے دوران یورو کی قیمت میں اپنی بلند ترین سطح سے 23 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں پاوٴنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے پر آ گیا ہے اور پاوٴنڈ کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے پر آ گیا، سعودی ریال 7.20 روپے نیچے آیا ہے جبکہ اماراتی درہم 86.80 روپے پر تبدیل ہوا اور حالیہ کچھ روز میں درہم اپنی بلندی سے 3.20 روپے نیچے آیا ہے۔

آئی ایم ایف نے دونوں بازاروں کے درمیان 1.25 فیصد فرق کی شرط رکھی ہے اور فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک کا فرق 1 فیصد سے نیچے آگیا ہے۔ فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے جو پیر کو تقریباً 8.2 فیصد تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے