ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انشا آفریدی اور شاہین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

رپورٹس کے مطابق انشا آفریدی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث ملتوی کرنی پڑی تھی۔ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا کی شادی 19 ستمبر جبکہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں