English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرجیل میمن ودیگر کی کرپشن ریفرنس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

القمر

کراچی:احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ودیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن  کے ریفرنس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کلفٹن میں احتساب عدالت کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق شرجیل میمن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ20 ستمبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کل سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سے متعلق درخواست پر سماعت ہے،سپریم کورٹ کی فیصلے کو بھی نظر میں رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن اور شریک ملزمان نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے