ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا شوگر ملز مالکان سے 140روپے فی کلو چینی خریدنے کا اعلان

لاہور:پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، اس ضمن میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں طہ پایا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی سینٹرز،ماڈل بازاروںاوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے ۔چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔ ملاقات میں کرشنگ سیزن28اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں