اسلام آباد: وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے اغوا ہونے والے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑی کی بازیابی کاروائی شروع کردی گئی ہے، مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کر دئیے تھے،گزشتہ روز سے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بارزیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ بد امنی پھیلانے والوں کی گردنیں قانون کے شکنجے سے نہیں پچ سکتیں، مغوی ہمارے بچے ہیں انکی بازیابی تک سکوں سے نہیں بیٹھوں گا۔
