ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ: مراکش میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ٹیمیں ہائی الرٹ

لاہور: الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت مراکش میں آئے ہولناک  زلزلے پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ امدادی کارروائیوں کےلئے ٹیمیں ہائی الرٹ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق منعقدہ اجلاس کا مقصد الخدمت فاونڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت  سرچ اینڈ ریسکیوٹیموں کی تیاری کا جائزہ اور حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدرڈاکٹر حفیظ الرحمن،نائب صدر محمد عبد الشکور، الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ  پروگرام کے چیئرمین اعجاز اللہ خان اور دیگر ذمہ داران  شریک ہوئے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن  کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الخدمت فانڈیشن کی پوری ٹیم اور پاکستانی عوام  دکھ کی اس گھڑی میں اپنے مراکشی بہن بھائیوں کیساتھ ہے۔ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیم سرچ اینڈ ریسکیو کے جدید ساز و سامان سے لیس ہے۔ زلزلے کے بعد الخدمت کی یہ ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اورضرورت پڑنے پر مراکش  کے لیے روانہ ہو سکتی  ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کے علاوہ الخدمت طبی امداد میں بھی مدد فراہم کر سکتی ہے، جس کے لیے الخدمت کے پاس آرتھوپیڈک سرجنز کی  قابل ٹیم  موجود ہے جنہوں  نے حالیہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں متاثرین کا معائنہ اور علاج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں