English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاوٴن جاری ، 6 دنوں میں 369 بجلی چور پکڑے گئے

القمر

حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن میں 6 دنوں میں 369 بجلی چور پکڑے گئے اور 2 ہزار 380 مقدمات درج کیے گئے۔

بجلی چوروں پر 44 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ،پلان کو موثر بنانے کیلئے حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز تبدیل کر کے غیر سیاسی افراد تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بجلی چوروں کے خلاف سات ستمبر سے ملک بھر میں شروع ہونے والا کریک ڈاون جاری ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ چھ روز میں 369 بجلی چور پکڑے گے، مجموعی طورپر بجلی چوری کے 6 ہزار 215 کیسز پکڑے گئے، 44 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملوث عناصر سے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے بجلی چوروں سے وصول کر لیے گئے، ملک بھرمیں بجلی چوروں کیخلاف 4 ہزار سے زائد درخواستیں متعلقہ تھانوں میں درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیر توانائی محمد علی نے تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، تبدیلی کا فیصلہ رواں ہفتے کرلیا جائے گا۔ مقصد بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو شفاف اور تقسیم کار کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے