کراچی: ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ایونٹ میں اسٹارز مصباح الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق بھی ویٹرنز ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوں گے۔ ٹیم کے کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔
اعلان کردہ ٹیم میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، محمد سمیع ، حسن رضا،طارق ہارون، خرم علی خان، وقاص احمد، عبدالقادر، محمد رضوان اسلم،کاشف صدیق محمد الیاس، افضل شاہ،امجد علی ،عمران علی شامل ہیں۔تصور عباس،عدنان رئیس اور جنید خلیل نینی تال والے ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔
یاسر حمید ،حارث ایاز اور شہزاد ملک ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ٹیم کے کوچ اور اعظم خان منیجر ہوں گے۔ ویٹرنز ورلڈکپ 19 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
