English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کا طوفان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجا سکتا ہے،  ضیاء الدین انصاری

القمر

لاہور: امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجا سکتا ہے۔ حکمران پیڑول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی بجائے کمی کا اعلان کریں۔

ضیاء الدین انصاری نے کہاکہ   لوگ مہنگی بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور کمرتوڑ مہنگائی کی وجہ سے ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہوکر ذہنی امراض میں مبتلا  ہورہا ہے، تحریک انصاف اورپی ڈی ایم نے گذشتہ پانچ سالوں میں قوم کو مفادات اور انتقام کی سیاست کی بھنٹ چڑھا کر مہنگائی کی چکی میں پس کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ، عوام کے پاس کھانے کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ، 25 سے 30 ہزار کمانے والے کو اس کی ماہانہ اجرت سے زیادہ بجلی کا بل بھیجا جارہا ہے جو ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے۔ مہنگی بجلی اور کمرتوڑ مہنگائی کیخلاف21 تا 23 ستمبرگورنر ہاوس کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے