کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ 2ستمبر کے کامیاب ملک گیر ہڑتال کے بعد24ستمبر کو کوئٹہ میں بجلی بلوں میں خطرناک اضافہ ،مفت خوروں کے مراعات ومفادات اورمہنگائی کم کرنے کے حوالے سے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف احتجاجی دھرنا وقت کی اہم ضرورت اور مسائل کا نجات کا ذریعہ ہوگا۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام الناس بار بار کامیاب ہوکر ذاتی بنک بیلنس،بنگلوں اورگاڑیوں میں اضافہ کرنے والوں سے مایوس ہیں مسائل کا حل انشاء اللہ جماعت اسلامی ہے عوام الناس شہری 24ستمبر احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے بجلی بلوں ،ادویات کی قیمتوںمیں اضافہ واپس،مہنگائی سے نجات دلانے سمیت قوم کو دیانت دار قیادت دینے کیلئے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں کی چوری رکھوانے ،انتظامیہ وحکومتی چوروں کو پکڑنے کے بجائے لوگوں کے میٹرزاتارنے کی مذاہمت کی جائیگی حکومت چوروں سے ملے ہوئے واپڈاوانتظامیہ کے ان مافیازکو پکڑیں جن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے یہ لوٹ مار جاری ہے بجلی یونٹس سستا،کالی بھیڑوں ،لٹیروں اور حکومتی چوروں کو پکڑاجائے توبجلی چوری کم اور لوگ خوشی سے بلزجمع کریں گے ۔
