English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،  ایس ایم تنویر

القمر

فیصل آباد:نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِانتظام انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دوررس نتائج کی حامل پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

نگران صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے ہدایت کی کہ فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو اور صنعتی شعبہ پروان چڑھے۔

انہوں نے کہا صنعتی یونٹوں کے لئے الاٹ شدہ پلاٹس کے لیے ابھی تک پیسے جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے، انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعت لگانے کے لئے حاصل کئے گئے پلاٹوں پر ہر صورت انڈسٹری لگنی چاہیے کیونکہ صنعت لگے گی تو معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے