ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیوس کپ فائنلز:کینیڈا ،آسٹریلیا، جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈزگروپ اسٹیج میں فاتح

پیرس:دفاعی چیمپئن کینیڈا ،آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ڈیوس کپ فائنلزکے گروپ اسٹیج میں اپنے میچز جیت لئے۔

دفاعی چیمپئن کینیڈا اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان گروپ اے کے میچز بولوگنا میں کھیلے گئے جس میں کینیڈا کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔

گروپ بی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان میچز انگلینڈ،مانچسٹر میں کھیلے گئے جس میں سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2میچز سے فتح حاصل کی۔

گروپ سی کے میچز والنسیا میں کھیلے گئے جس میں جمہوریہ چیک کی ٹیم نے حریف جنوبی کورین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے ہرا دیا۔

گروپ ڈی کے میچزسپلٹ میں کھیلے گئے جس میں امریکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں گروپ ڈی میں نیدرلینڈز نے امریکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2سے شکست دی۔

 دفاعی چیمپئن کینیڈا ،آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ڈیوس کپ فائنلزکے گروپ اسٹیج میں اپنے میچز جیت لئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں