English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین کو کرپشن پر عمر قید

القمر

بیجنگ: چین کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین وانگ بن کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔

عدالت نے 64سالہ وانگ کو 44ملین ڈالر مالیت کی رشوت لینے اور 7.8ملین ڈالر کے بیرون ملک ڈپازٹس کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی جب کہ انہیں پیرول بھی فراہم نہیں کیا جائے گا۔

وانگ پر 1997ء اور 2021ء کے درمیان رشوت لینے کا الزام تھا۔ جب وہ چائنا لائف انشورنس، چائنا کا بینک آف کمیونیکیشن اور چائنا تائپنگ انشورنس سمیت متعدد سرکاری مالیاتی اداروں کے سربراہ تھے۔

انہوں نے مبینہ طور پر ہانگ کانگ کے بینک کھاتوں میں غیر قانونی رقم چھپائی تھی۔ وانگ چین میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون میں پھنسنے والے پہلے ایگزیکٹو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے