English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام الناس کو حکمرانوں کے خلاف اُٹھنا ہوگا، عبدالحق ہاشمی

القمر

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام الناس کو حکمرانوں کے خلاف اُٹھنا ہوگا خاموشی وبرداشت کی وجہ سے حکمران قیمتوں میں اضافے سے نہیں رکھتے خریداری وبرداشت کے حوالے سے عوام کی ہمت جواب دے گیا ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ   بدترین مہنگائی،غربت وبے روزگاری کی وجہ پی ڈی ایم وپی ٹی آئی سمیت اشرافیہ اور مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ہیں24ستمبر دھرنا شہریوں ،علمائے کرام ،وکلاء ،تاجر سمیت سب کا احتجاجی دھرنا ہوگا امیر جماعت اسلامی سراج الحق24ستمبر احتجاجی دھرنے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا دھرنا تیاریوں میں تعاون کریں سوشل میڈیا سے وابستہ نوجوان کوئٹہ احتجاجی دھرنے کی تیاریاں میں خصوصی دلچسپی لیکر وقت وصلاحیتو ں سے کام کریں، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ افراد تک دعوت پہنچادیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  آج حکومتی ومقتدرقوتوں کی نااہلی بدعنوانی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں غریب کے گھر کا چولہ بج گیا ہے غریب علاج تعلیم وبہتر کھانے سے محروم ہیں بدقسمتی سے حکمرانوں مقتدرقوتوں واشرافیہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ۔وہی پرانی رٹ قیمتوںمیں اضافہ کی پالیسی پر گامزن ہے چوروں لٹیروں مفت خوروں سے قومی دولت برآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے