English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کا کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

القمر

کراچی: مقامی عدالت نے خواتین سے مبینہ زیادتی کیس کے ملزم پرنسپل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید میں واقع اسکول کے پرنسپل کی خواتین سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے تاہم تفتیشی افسر نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم عرفان غفور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے