English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس پر بیان بازی سے روکنے کیلئے درخواست داخل

القمر

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس میں بیان بازی سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست داخل کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیشل کونسل جیک اسمتھ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے بیانات جاری کرنے سے روکیں جن سے گواہان یا دیگر افراد ہراساں یا خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔ جیک اسمتھ کی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے اورمداخلت سے متعلق مقدمے کے بارے میں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024 میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے متعدد معاملات میں اس وقت 91 ویں کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے