English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قانونی رکاوٹیں ختم، نواز شریف الیکشن میں حصہ لیں گے، اسحاق ڈار

القمر

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں وہ الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گئے، 62 ون ایف کا قانون پارلیمنٹ پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر پاکستان دے چکے ہیں، اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ پانچ سال ہے، میاں نواز شریف، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مستفید ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے، نوازشریف کا پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا، بلاول میرے لئے بیٹے کی طرح ہے، اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 17 ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلے کئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا استحکام پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013ء والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے