English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمسن بچی اغوا کیس: ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

القمر

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کے اغوا و زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کمسن بچی کے اغوا و زیادتی کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف ملزم امجد علی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 2 فروری 2018 کو سکھن کے علاقے سے 8 سالہ بچی ماریہ کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم امجد علی کو 7 اپریل کو ملیر کے علاقے سے ایک اور بچی کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، اور ڈی این اے رپورٹس سے بھی ملزم پر الزامات کی تصدیق ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی سرگرمیوں سے علاقے کے لوگوں نے لڑکیوں کو تعلیم کیلئے بھیجنا چھوڑ دیا تھا، پولیس افسران کے سکولوں اور مدرسوں کے دورے سے یہ بات سامنے آئی کہ والدین صورتحال سے خوفزدہ ہیں، اس لئے  ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئیں۔

عدالت نے بچی کے اغوا و ذیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی اور ملزم امجد علی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے ملزم کوپھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے