English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے، نواز شریف مقدمات کا سامنا کرینگے ، بلاول بھٹو

القمر

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے نہ میرے پاس ، لیول پلینئگ فیلڈ کا مسئلہ ن لیگ سے ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق اعتراضات ہیں، جمہوریت میں آزادی اظہار رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مقدمات کا سامنا کیا ، نواز شریف بھی کریں گے ، عوام کا مسئلہ یہ نہیں کہ کون کہاں سے آ رہا ہے ، عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کلہ سپریم کورٹ کی براہ راست کارروائی اچھا اقدام ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اہمیت حامل ہے، بینچ بنانے کی صوابدید اس وقت چیف جسٹس کی ہے۔

ان کا کہا ہے کہ کینیڈا نے اپنے شہری کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا ہے، بھارت دہشتگردی کے حوالے سے دنیا میں بے نقاب ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے