English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہبازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے

القمر

 لاہور:سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایک مہینہ قیام کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق منگل کو صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

شہبازشریف نے دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں اور نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا، شہباز شریف نے لندن میں متعدد پارٹی میٹنگز میں بھی حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف وطن پہنچ کر اب مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے استقبال کے لئے پارٹی کے دیگر رہنماں سے بھی مشاورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے