English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا سے ادائیگیوں میں تاخیر ، پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 30کروڑ واجب الادا

القمر

اسلام آباد: فیفا سے ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)پر کروڑوں واجب الادا ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 25سے 30کروڑ واجب الادا ہیں، پی ایف ایف نے پلیئرز کو ڈیلی الائونسز، کوچنگ اور دیگر اسٹاف کو تنخواہیں نہیں اداکی،ذرائعکے مطابق فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے پی ایف ایف ویمن ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ کو دوبارہ نہ بلا سکا، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو مئی سے فیفا کی ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں.

فیفا مختلف امور کیلئے علیحدہ علیحدہ رقوم مطالبہ کہ بنیاد پر بھیجتا ہے، ٹیم آپریشن کے امور کی ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پی ایف ایف کو مشکلات درپیش ہیں ، فیفا کو مطلوبہ دستاویزات بھیجنے میں ممکنہ طور پر کوتاہی برطی گئی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی جانب سے پی ایف ایف کو پہلے سے منظور شدہ الیکشن عمل کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں ، دیگر ادائیگیاں فیفا اپنا پراسس مکمل کرکے ہی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے