English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد کی مدینہ منورہ میں سعودی نائب وزیر حج سے ملاقات

القمر

مدینہ منورہ (رپورٹ: سید مسرت خلیل) نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح سے ملاقات کی ہے، جس میں آئندہ حج 2024ء  کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مدینہ منورہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح نے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا خیر مقدم کیا۔ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آئندہ حج 2024ء  کے لیے پاکستانی حجاج کرام کے لیے مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی رہائشوں اور مشاعر مقدسہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر انیق احمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج انتظامات کی تعریف کی اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے اقدامات کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے