English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گندم سے بھرا جہاز کراچی پہنچ گیا ، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان

القمر

  کراچی:گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچ گیا، جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بلغاریہ سے 55 ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ 24 گھنٹوں میں روس سے گندم  کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے۔

درآمدی گندم آنے سے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آئندہ چند روز میں گندم کی قیمت 100 سے 200 روپے گرنے کا امکان ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے درآمدکنندگان اب تک 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خرید چکے ہیں، فروری 2024 تک 12 لاکھ ٹن سے زائد گندم پاکستان منگوائے جانے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے