English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ بنالیا

القمر

اسلام آباد:پاکستانی کوہ پیما نوجوان شہروز کاشف نے ایک بار پھر ریکارڈ بنا لیا۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا۔

کوہ پیما شہروز کاشف اس بار 8 ہزار 613 میٹر بلند چوٹی کی ریئل سمٹ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5بج کر ایک منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے