اسلام آباد:پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی حالیہ انجری سے متعلق مداحوں کو مطلع کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل)میں میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں،محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں 3گیندیں کرانے کے بعد انجری کا شکار ہو کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے اپنی انجری کی نوعیت کے بارے میں بتایا ہے۔
محمد عامر نے لکھا کہ ان شا اللہ میں ٹھیک ہو جائوں گا، پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوائی لے رہا تھا،فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ پٹھے میں تکلیف ہے، امید ہے جمعے تک ٹھیک ہو جائوں گا۔
