اسلام آباد: اکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔
بشریٰ بی بی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرِ سماعت ہے، 18ستمبر کو عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس اب 30اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرِ التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک کیس زیرِ التوا ہے عدالت ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرے، ایف آئی اے اگر کارروائی جاری رکھتا ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے۔
