English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محسن نقوی کا دورہ چین، ننشیا اور پنجاب حکومت کے درمیان دومعاہدے طے پاگئے

القمر

لاہور:نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے موقع پر ننشیا کی حکومت اور پنجاب کے درمیان دومعاہدے طے پا گئے ہیں،ساہیوال، بہاولپور، ووژونگ، زونگ وئی کوسسٹر سٹیز قراردینے کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ایس ایم تنویر نے معاہدوں پر دستخط کئے، جبکہ ساہیوال و بہاولپورکے چینی شہروں سے روابط بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدوں کے تحت باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا، سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کریں گے، جبکہ سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گے، دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیا جائے گا جبکہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معاہدہ کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

محسن نقوی نے معاہدے کو پاک چین تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے