آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پہلے وارم اَپ میچ بیٹنگ جاری ہے۔
پہلے وارم اپ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابراعظم 36 اور محمد رضوان 20 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
اوپنر امام الحق ایک رن جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹن اور رمیٹ ہینری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم پورے 15 کھلاڑیوں کو اس میچ میں کھلائے گی۔
انجری سے واپس آنے والے کپتان کین ولیمسن میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کرینگے۔۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ تین اکتوبر کو آسٹریلیا سے شیڈول ہے۔
