English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 مستونگ دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(آئی این پی)نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ 

علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔

ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے  ہفتہ کوصوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے