ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کسی اورسیاسی جماعت کی گنجائش نہیں:رانا تنویر

شرقپور شریف:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں۔ 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک اور قوم کی خدمت کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے جس نے اسے عزت دی اور وزیراعظم بنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ 

سینئر مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈ لائن سے انحراف کیا، حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں