ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی ترک دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

electricity consumers

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں،ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اتوارکے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان انقرہ میں بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں،ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدراردوان کی قیادت میں ترک قوم اس چیلنج سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں