English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز الہی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی معافی

لاہور:پرویز الہی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔  

تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، پرویز الہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ 

واضح رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے