ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی اچانک ورلڈکپ اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیوں چلے گئے؟

نئی دہلی: بھارت کے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نیدر لینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہیں تاہم ویرات کوہلی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی کیلئے روانہ ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے ٹیم انتظامیہ سے گواہٹی سے ممبئی کیلئے روانہ ہونے کی درخواست کی تھی، مینجمنٹ کی اجازت سے کوہلی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے تاہم بتایا جارہا ہے کہ کوہلی کی آج اسکواڈ میں واپسی متوقع ہے،کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں